اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے دائر کردہ ہنگامی اپیل مسترد کر دی ہے جس میں درخواست کی گئی تھی کہ سفری پابندیوں کی معطلی کے عدالتی فیصلے کو فوری طور پر واپس لے لیا جائے.
امريكي ميڈيا كے مطابق، امريكي محكمہ انصاف نے اپيل كي تھي كہ ڈونلڈ ٹرمپ كا يہ ايگزيكٹيو آرڈر امريكا كو تحفظ فراہم كرنے كي خاطر كيا گيا تھا اور اس پر فوري اطلاق كيا جانا چاہيے.
تاہم اپيل كورٹ نے كہا كہ ماتحت عدالت كے اس فيصلے كو فوري طور پر واپس نہيں ليا جا سكتا بلكہ اس تناظر ميں اس كا مؤقف بھي سننا ضروري ہے.
اپيل كورٹ كي جانب سے 6 فروري بروز پير اس اپيل پر دوبارہ سنوائي كي جائے گي.
اپيل كورٹ كے تين ججوں كے ايك پينل نے اس اپيل كو سنا جن كي تعيناتي سابق امريكي صدور كارٹر، جارج بش اور باراك اوباما كے دور ميں ہوئي تھي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲