5 فروری 2017 - 10:45
داعش کا اہم کمانڈر عراقی رضاکار فورس (حشدالشعبی) کے ہاتھوں ہلاک

عراق کے شہر موصل میں عراقی رضاکار فورسز کی ایک کارروائی کے دوران داعش کا اہم کماںڈر یاسین الاحمدی ہلاک ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر موصل میں عراقی رضاکار فورسز کی ایک کارروائی کے دوران داعش کا اہم کماںڈر یاسین الاحمدی ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی رضاکار فورس (حشدالشعبی ) نے موصل کے مغرب میں ایک کارروائی کے دوران یاسین شاکر الاحمدی کو ہلاک کردیا۔ عرب ذرائع کے مطابق الاحمدی کے ہمراہ اس کے تین ساتھی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔

/169