اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں سے بچ نکلنے والے شام کے اسّی ہزار شہریوں کو اردن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کی بنا پران پناہ گزینوں کو سخت بحرانی صورت حال کا سامنا ہے۔
ان امدادی تنظیموں کے مطابق شامی پناہ گزینوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے جبکہ اردن کی حکومت ان کو ملک میں داخل نہیں ہونے دے رہی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اردن کے فوجیوں نے سرحدی علاقے رکبان کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169