4 فروری 2017 - 17:12
ٹرمپ کی بھبھکیوں کی ایرانی قوم کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں: نائب ایرانی صدر

سنئیر نائب ایرانی صدر نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم اور حکام کے سامنے امریکی باتوں اور اظہار رائے کی ذرہ برابر بھی حیثیت نہیں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنئیر نائب ایرانی صدر نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم اور حکام کے سامنے امریکی باتوں اور اظہار رائے کی ذرہ برابر بھی حیثیت نہیں ہے.

يہ بات 'اسحاق جہانگيري' نے ہفتہ كے روز تہران ميں ايك تقريب كے موقع پر امريكي الزامات پر اپنے رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے بتايا كہ امريكيوں كو ايران كے خلاف پابندي لگا كر اور پُرامن طريقے سے بات چيت كرنے كے نتائج كا علم ہے، اور صدر حسن روحاني كے مطابق اگر ايراني قوم كے ساتھ احترام اور عزت كے ساتھ بات چيت كي جائے تو تمام مسائل مذاكرات اور پُرامن طريقے سے حل كيا جاسكتا ہے.

انہوں نے مزيد بتايا كہ جب ايران كے حوالے سے امريكي رويے اور لہجے ميں تبديلي آتي تو وہ اس بات كو ضرور سمجھيں كہ ايك ايسي حساس خطے كي بات كر رہے ہيں جہاں اسلامي جمہوريہ ايران كو سب زيادہ امن و استحكام كي پوزيشن حاصل ہے لہذا ايران اس خطے كے لئے كوئي مشكل نہيں بلكہ حالات كو ٹھيك كرانے ميں اہم كردار ادا كر رہا ہے.

سنئير نائب صدر نے كہا كہ اگر ايراني حكومت كي حمايت نہ ہوتي تو شام كو دہشت گردوں كے خلاف كاميابي ميں مشكلات پيدا ہوجاتي، عرب ممالك داعش كے ہاتھوں آجاتے اور پتہ نہيں القاعدہ افغانستان كے ساتھ كيا كرتي.

انہوں نے بتايا كہ ايران پر لگائے جانے والے الزامات كي كوئي حيثيت نہيں بلكہ يہ كاغذي الزام ہے، اور كہا جارہا ہے كہ ايران دہشتگردوں كا حامي ملك مگر يہي بات كرنے والا شخص كو بھي شرم آرہي ہوگي.

اسحاق جہانگيري نے كہا كہ گزشتہ سالوں سے مختلف علاقوں ميں دہشتگردوں تنظيموں كو مرتب كيا گيا جس كا مقصد خطے كو تباہ كرنا تھا مگر واحد ملك جس نے ان تمام سازشوں كا مقابلہ كيا وہ اسلامي جمہوريہ ايران ہے.

انہوں نے بتايا كہ الزام اور ہرزہ سرائي كرنے والوں كا اصل مقصد ملك كي ترقي كو روكنا ہے اور ملكي اور غيرملكي سرمايہ كاروں كو خوف كا شكار كرنا ہے مگر ايراني قوم اور حكام ايسي باتوں كو كوئي اہميت نہيں ديتي اور سرمايہ كاروں كو بھي اچھي طرح علم ہے كہ ايران ترقي كے لئے تعميري حكومت عملي اپنائي ہوئي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲