اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واقعہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کا کردار، خالص اسلامی ہونے کی وجہ سے حقیقی انسانی کردار ہے، کربلا نے ثابت کردیا ہے کہ اسلام اور انسانیت دو چیزیں نہیں ہیں، بلکہ اسلام ہی حقیقی انسان بنانے کا نظام ہے، انسان جسم سے انسان نہیں ہے بلکہ انسانی صفات سے انسان ہے، یہ انسانی صفات خود بخود پیدا نہیں ہوجاتیں، انہیں اپنے اندر پیدا کرنے کیلئے ایک نظام اور سسٹم کی ضرورت ہے، اسلام ہی کامل نظام ہے، جو انسان کو کامل انسان بنا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر پرویز علی لاڑک نے اپنے پریس بیان میں کیا۔
انہوں نے تنظیم کے سالانہ کَنوِنشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے ورکنگ کونسل نے 46 واں سالانہ مرکزی کنوینشن بعنوان کربلا محور انسانیت و یوم زھرا سلام علیھا بتاریخ 18،17،16.اور 19 فروری کو بھٹ شاہ میں ہوگا ، جس میں ملک کے نامور اور جید علماۓ کرام خطاب کرینگے ، کنونشن کی دعوت مختلف برادر تنظیوں جسے مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علما کاؤنسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان، سمیت دیگر اداروں کو بھی دعوت دی گی ہے ، کنونشن میں اضلاع، ڈویزن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس، اور نئے سال کے مرکزی میر کارواں کا انتخاب ہوگا، ملک بھر سے نوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲