اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران توانائی کی پیداوار سمیت بجلی کے ساز و سامان کی فراہمی میں 95 فیصد خود کفیل ہوگیا ہے.
يہ بات 'ستار محمودي ' نے منگل كے روز بجلي كي صنعت كي تيرہويں كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
ستار محمودی نے منگل کے روز بجلی کی صنعت کی تیرہویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا كہ بجلي صنعت كو مختلف خطرات جيسے كہ سائبر، بڑے نيٹ ورك كے مسائل، بڑے پيمانے پر بندش اور فوجي مقاصد كا سامنا ہے اس لئے بجلي كي صنعت كا تحفظ اور سلامتي نہايت ضروري ہے.
انہوں نے كہا كہ آج كل ايراني وزارت توانائي واٹر ٹربائين، ہر قسم كي كيبلز اور سمارٹ ميٹر كي پيداوار ميں خودكفيل ہو چكا ہے.
انہوں نے كہا كہ ايراني يونيورسٹياں اپني قابل قدر صلاحيتوں كي وجہ سے وزارت توانائي كے ساتھ بجلي اور توانائي شعبوں كي ترقي كے لئے باہمي تعاون كرسكتي ہيں.
انہوں نے كہا كہ آج وطن عزيز توانائي كي پيداور ميں خود كفيل ہوگيا ہے.
ايراني حكام نے اندروني وسائل كو بروئے كار لاتے ہوئے بجلي كے شعبے ميں قابل قدر پيش رفت كي ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲