اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے مذاکراتی وفد کے چیئرمین کا آستانہ اجلاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔
شام کے مذاکراتی وفد کے چیئرمین بشار جعفری کا کہنا ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے اجلاس کا مقصد دہشت گرد عناصر خاص کر داعش اور النصرہ فرنٹ کو شامی اپوزیشن گروہوں سے الگ کرنا ہے۔
شامی مذاکرات کاروں کے چیئرمین نے تاکید کرتے ہوئے کہا: شامی حکومتی وفد کا ترک حکام کے ساتھ براہ راست آستانہ اجلاس کے بعد کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ قزاقستان میں شام سے متعلق دو روزہ سہ فریقی ( ایران، روس اور ترکی) اجلاس جاری ہے۔
اجلاس کی میزبانی قزاقستان کررہا ہے جس میں شام میں امن و امان کی صورتحال، شامی قوم کے اتحاد، دہشت گردی کے خاتمے، شامی اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات جیسے مسائل پر بحث کی جائے گی۔
23 جنوری 2017 - 12:35
News ID: 806737
شام کے مذاکراتی وفد کے چیئرمین کا آستانہ اجلاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔