22 جنوری 2017 - 10:04
عراقی وزیر خارجہ کی لبنانی وزیر اعظم  سے ملاقات

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقہ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق عراقی وزیر خارجہ نے سعد حریری سے ملاقات سے قبل لبنان کے صدر اور لبنان کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

۔۔۔۔۔

/169