19 جنوری 2017 - 15:58
وسطیٰ اٹلی میں زلزلے کے جھٹکے، کم از کم 30 افراد ہلاک

وسطی اٹلی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں اور پہاڑوں کے درمیان واقع ایک ہوٹل پر تودہ گرنے سے کم ازکم 30افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وسطی اٹلی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں اور پہاڑوں کے درمیان واقع ایک ہوٹل پر تودہ گرنے سے کم ازکم 30افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی زلزلہ آیا تو پہاڑ لرز اٹھے اور زلزلہ کے زوردار جھٹکے سے تودے گرنے لگے اور ایک تودہ اس ہوٹل پر بھی آکر گرا جس کی زد میں کئی افراد آگئے۔
اسکائی ٹی جی 24 ٹیلی ویزن کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل ریگو پیانو وسطی ابروزو خطہ میں گران ساسو پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے۔ اٹلی کی نیوز ایجنسی انسا نے بتایا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ یہاں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲