اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں مذاکرات کے بعد فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس نے متحدہ قومی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماس اور فتح نے ایک مشترکہ کونسل تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے جس میں مہاجر فلسطینی نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ متحدہ قومی حکومت میں جہاد اسلامی تنظیم کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا گيا ہے جہاد اسلامی تنظیم نے ماسکو مذاکرات میں شرکت نہیں کی تھی۔فتح تنظیم کے اعلی اہلکار عزام الاحمد نے دونوں تنظیموں کے درمیان اتفاق کی تائيد کی ہے۔
.......
/169