اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز نے پیر کے روز اعلان کیا کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران پورے امریکہ میں فائرنگ کے ایک سو نواسی واقعات میں کم از کم اٹھاون امریکی ہلاک جبکہ ایک سو بائیس زخمی ہوگئے- سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات امریکی ریاستوں فلوریڈا، پنسلوانیا اور ایلینوائے میں پیش آئے - اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق دوہزار سترہ کے آغاز سے پندرہ جنوری تک پورے امریکہ میں فائرنگ کے دوہزار تین سو پندرہ واقعات رونما ہوئے ہیں کہ جس کے نتیجے میں چھ سو انیس افراد ہلاک اور ایک سو چونسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169