17 جنوری 2017 - 18:34
آل خلیفہ حکومت نے تین بے گناہ جوانوں کو پھانسی دے کر سنگین جرم کا ارتکاب کیا: آیت اللہ محسن اراکی

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے بحرین میں تین بے گناہ جوانوں کو پھانسی دیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تقریب نیوز کے مطابق آیت اللہ محسن اراکی نے ایک بیانیہ جاری کر کے بحرین میں تین شیعہ بے گناہ جوانوں کو پھانسی دیئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بحرین کی حکومت نے تین پاکیزہ جوانوں کو قتل کر کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے کیونکہ یہ جوان  آیہ شریفہ رجال صدقوا ما عاهدوا الله علیه کا مصداق تھے۔

انہوں نے  لکھا ہے کہ بہت جلد ملت بحرین پر مسلط ظالم اور جابر ڈکٹیٹر حکومت سرنگوں ہوجائے گی جس طرح خداوند متعال نے بھی وعدہ کیا ہے ۔

آیت اللہ اراکی نے لکھا ہے کہ میں ان جوانوں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، بحرین کے علمائے کرام، خاص طور پر عالم بزرگوار شیخ عیسی قاسم اور بحرین کی ملت مظلوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ان جوانوں کو صدر اسلام کے عظیم شخصیات، خاندان پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکے اصحاب کے ساتھ محشور فرمائے اور ان شہیدوں کے اہل خانہ کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ اور ساتھ ہی ساتھ یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ ملت بحرین کے حقوق اور عزت و شرف کو پامال کرنے والی ظلم اور استبداد پر مشتمل اس حکومت کا بھی جلد از جلد خاتمہ ہو۔

آیت اللہ اراکی نے بیانیہ کے آخر میں دوبارہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ خداوند متعال ہمیشہ مومنین کا حامی و ناصر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲