17 جنوری 2017 - 18:24
جوہری معاہدے کے نفاذ کی راہ میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں: روس

نائب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کی راہ میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہے اور تمام فریقین مشترکہ منصوبہ بندی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کی راہ میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہے اور تمام فریقین مشترکہ منصوبہ بندی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں.

يہ بات سرگئي ريبكوف نے جوہري معاہدے كے نفاذ كي پہلي سالگرہ كے موقع پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور امريكہ، برطانيہ، روس، فرانس، چين اور جرمني كے درميان 2015 كو جوہري معاہدے پر دستخط كئے گئے اور جنوري 2016 كو نافذ كيا گيا.

انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے كے نفاذ ميں كسي بھي طرح كي ركاوٹ يا كوئي بھي مسئلہ درپيش نہيں رہا ہے.

اس جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد چھ عالمي طاقتوں نے اس بات پر اتفاق كيا كہ وہ اسلامي جمہوريہ ايران سے عالمي پابنديوں كو ختم كريں گے اور جوہري سرگرميوں كو محدود كريں گے.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ جوہري معاہدے كے نفاذ كے پہلے سال ميں تمام فريقين كو فائدہ ہوا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲