17 جنوری 2017 - 16:57
شرائط پورے ہونے کی صورت میں ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کے لیے پرعزم ہیں

حج امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا ہے کہ ہم نے سعودی وزیر حج کے خط کا جواب دیا ہے لہذا شرائط اور دیگر ضروریات پوری ہونے کی صورت میں اس سال ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کے لئے پُرعزم ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حج امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا ہے کہ ہم نے سعودی وزیر حج کے خط کا جواب دیا ہے لہذا شرائط اور دیگر ضروریات پوری ہونے کی صورت میں اس سال ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کے لئے پُرعزم ہیں.

يہ بات حجۃ الاسلام و المسلمین سيد علي قاضي عسكر نے منگل كے روز ادارہ حج و زيارات كي پلاننگ كونسل كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے بتايا كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے سعودي فريق كو اپني شرائط سے آگاہ كرنے كے لئے سعودي عرب كے وزير حج كے حاليہ خط كا جواب بھيج ديا ہے.

اعلي ايراني نمائندے نے مزيد بتايا كہ ايراني وزير ثقافت اور اسلامي گائيڈنس 'رضا صالحي اميري' نے سعودي وزير حج كے نام ايك خط ميں ان كو آئندہ حج كے حوالے سے ايراني مؤقف كے بارے ميں آگاہ كرديا ہے.

انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ آئندہ ہونے والے مذاكرات كے تعميري نتائج حاصل ہوں گے جس سے حج كے فريضے ميں شركت كے لئے سازگار ماحول كي فراہمي ممكن ہو.

علامہ قاضي عسكر نے ايراني حج ادارے كے حكام كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ سعودي عرب كي جانب سے اس سال حج كوٹے ميں اضافہ كيا جائے گا لہذا حكام 80 ہزار ايراني عازمين كو حج پر بھيجنے كے لئے انتظامات فراہم كريں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲