16 جنوری 2017 - 15:34
امریکہ میں ہزاروں افراد کا ریپبلیکن پارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

امریکہ کے مختلف شہروں کے ہزاروں افراد نے اوباما ہیلتھ کیئر قانون کو منسوخ کئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر شیکاگو اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے اوباما کیئر قانون منسوخ کرنے کی ریپبلیکن پارٹی کی کوششوں کے خلاف احتجاج کیا ہے- مظاہرین کو یہ تشویش ہے کہ اس منصوبے کے منسوخ ہونے کے ساتھ ہی لاکھوں افراد ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے محروم ہوجائیں گے-اس احتجاجی مظاہرے میں مزدور یونینیں بھی شریک تھیں اور ایسے پلے کارڈز اٹھائے ہوئی تھیں جن پر لکھا تھا " صحت کی نگہداشت کے پروگرام کی حفاظت کی جائے- واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ دیا ہے کہ وہ اوباما کیئر قانون کو منسوخ کردیں گے یا اس کا جاگزیں قانون ترتیب دیں گے- کانگریس میں ریپبلیکن کی اکثریت نے اس ہفتے اس منصوبے کی منسوخی کے حق میں ووٹ دیئے ہیں-اوباما ہیلتھ کیئر قانون کے تحت اب تک تقریبا دو کروڑ امریکی، ہیلتھ انشورنس حاصل کرچکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169