اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں شہری حقوق کے سرگرم کارکن ال شارپٹن کی زیر قیادت احتجاج کرنے والے امریکیوں نے اپنے ملک کی نئی حکومت کے دور میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ انصاف برتے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج کرنے والے امریکیوں نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ملک میں انصاف و مساوات پر عمل درآمد کے لئے ٹرمپ حکومت کے خلاف جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے ایسے انتـخابی نعروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے جو اب ان کے لئے اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی پیچیدہ مسائل میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169