14 جنوری 2017 - 17:37
بحرین: مذہبی آزادی پر پابندیاں،26ہفتوں سے مرکزی نماز جمعہ پر پابندی

الدراز: بحرین میں آل خلیفہ شہنشاہیت کی جانب سے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی کے بدترین خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الدراز: بحرین میں آل خلیفہ شہنشاہیت کی جانب سے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی کے بدترین خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔

اللؤلؤة ٹی وی نے بتایا ہے کہ بحرینی حکمرانوں نے ایک طویل عرصہ سے مرکزی نماز جمعہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس مذہبی آزادی کے منافی پابندی کو26ہفتے گزر چکے ہیں۔ اس جمعہ کو بھی بحرین کی ایک کثیر تعداد نماز جمعہ ادا نہ کرسکی ۔بحرینی بادشاہ کی بحرینی عوام پر مظالم ،سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، مذہبی آزادی پر پابندی جیسے اقدامات آئے روز کا معمول بن چکے ہیں ، اگرچہ عالمی سطح پر ان ا قدام کی کئی بار مذمت کی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود اصلاح احوال کی کوئی صورت حال نظر نہیں آتی۔

حکومت کی جانب سے مرکزی نماز جمعہ پر حکومتی پابندی کو 26ہفتے گزر گئے اور اس جمعہ پر بھی بحرینی عوام کو مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے انعقاد سے بحرینی سیکورٹی اداروں نے زبر دستی روک دیا ۔

یا درہے کہ جب سے آل خلیفہ شہنشاہیت زبردستی طور پر بحرینی عوام پرمسلط ہو ئی ہے تب سے بحرینی عوام کی مذہبی آزادی مسلسل سلب کر رکھی ہے اور 2011کے عوامی احتجاج کے بعد اب مذہبی آزادیوں پر مذ ید پابند یاں سخت کر دی ہیں ۔ اللؤلؤة ٹی وی کے نمائندے کے مطابق مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ بحرینی عوام کے مقبول ترین رہنما شیخ عیسی قاسم کی اقتدا میں ادا کی جاتی تھی۔

نماز جمعہ پر پابندی اور بحرین اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے خلاف بحرینی عوام کے اندر شدید غم و غصہ پا یا جاتا۔

.......

/169