14 جنوری 2017 - 17:04
سنئیر رکن ایرانی مجلس کا دورہ بغداد/عراقی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات

سنئير ركن پارليمنٹ علاء الدين بروجردي كي قيادت ميں ايران كے پارليماني وفد ميں 'بغداد مذاكرات، داعش كے بعد عراقي مستقبل' كے عنوان سے منعقد ہونے والي كانفرنس ميں شركت كے لئے بغداد كے دورے پر پہنچا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے سنئیر رکن اور قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ 'علاء الدین بروجردی' نے عراقی وزیرخارجہ 'ابراہیم جعفری' کے ساتھ ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

سنئير ركن پارليمنٹ علاء الدين بروجردي كي قيادت ميں ايران كے پارليماني وفد ميں 'بغداد مذاكرات، داعش كے بعد عراقي مستقبل' كے عنوان سے منعقد ہونے والي كانفرنس ميں شركت كے لئے بغداد كے دورے پر پہنچا ہے.

يہ كانفرنس آج بروز ہفتہ بغداد ميں منعقد ہوگي. اس كانفرنس كے موقع پر علاء الدين بروجردي عراقي صدر، وزير اعظم، پارليمنٹ اسپيكر، نائب صدر اور اعلي عراقي اسلامي مجلس كے سربراہ سيد عمار حكيم كے ساتھ اہم ملاقاتيں كريں گے.

تفصيلات كے مطابق، بروجردي نے علاقائي معاملات پر ايران اور عراق كے درميان باہمي مشاورت كا سلسلہ جاري ركھنے پر زور ديا.

انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق كے درميان تجارتي اور اقتصادي شعبوں ميں باہمي سرگرميوں كو بڑھانے كي ضرورت ہے.

عراقي وزير خارجہ ابراہيم جعفري نے بھي اس موقع پر نامور ايراني رہنما اور سابق صدر آيت اللہ اكبر ہاشمي رفسنجاني كے انتقال پر اپني تعزيت كا اظہار كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲