اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں ہونے والے اس مظاہرے کی کال جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے دی تھی۔ جس میں غزہ پٹی میں انتہائی خراب انسانی صورت حال خاص طور پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
صیہونی حکومت نے دو ہزار چھے سے غزہ پٹی کا سخت محاصرہ کررکھا ہے اور وہ اس علاقے میں ایندھن، ادویات، بلڈنگ میٹریل اوردیگر اشیا لانے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔غزہ پٹی کا محاصرہ طویل ہونے، اس علاقے کے عوام پر صیہونی حکومت کے دباؤ میں بےپناہ اضافے اورغذائی اشیا اور ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی اشیا میں شدید کمی کی وجہ سے غزہ پٹی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
.......
/169