11 جنوری 2017 - 11:19
سعودی رجیم کا یمن میں لڑکیوں کے اسکول پر بہیمانہ حملہ+درد ناک تصاویر

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دار الحکومت صنعا کے شمال مغربی علاقے ’’نھم‘‘ میں لڑکیوں کے اسلوک پر بمباری کر کے ۸ بچیوں کو شہید اور ۱۵ کو زخمی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دار الحکومت صنعا کے شمال مغربی علاقے ’’نھم‘‘ میں لڑکیوں کے اسلوک پر بمباری کر کے ۸ بچیوں کو شہید اور ۱۵ کو زخمی کر دیا ہے۔
سعودی جنگی طیاروں کے ذریعے الفلاح پرائمری اسکول کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب بچے اسکول میں داخل ہو رہے تھے۔
اسکول کی پرنسیپل اور دو استاد بھی شہداء کی فہرست میں شامل ہیں۔
ایک یمنی باشندے کا کہنا تھا کہ بچوں کے اسکولوں کو حملوں کا نشانہ بنانا انسانیت اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ڈرپوک دشمن جب میدان جنگ میں ہمارے جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا تو اس طرح کے بزدلانہ حملے کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے تاہم کئی اسکولوں، ہسپتالوں، مسجدوں اور عام شہریوں کے گھروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲