اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کراچی ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شہر ہے جو ایک مدت سے بد امنی اور اداسی میں ڈوبا ہوا تھا اس شہر کو امن فراہم کر نے اس کی روشنیاں واپس لا نے اور اس کو امن وسکون کا گہوارہ بنا نے میں سندھ رینجرز کا کردار قابل تعر یف ہے لیکن دوسری طرف ملک میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ملک کو انار کی کی طرف لے جانے اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی شازش ہے دہشت گردی اور قتل و غارت کے خاتمے کے لئے کا لعدم دہشت گرد جماعتوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے کیو نکہ یہ عناصر ملکی استحکام کو نقصان پہنچارہے ہیں اس ملک کی تعمیر و تر قی میں ملت جعفر یہ کا اہم کردار ہے لہذاخون کے آخری قطرے تک وطن عزیز کا دفاع کیا جائے گاپا پاکستانی قوم کو چایئے کہ وہ فروعی اختلافات بھلاکر یکجاء ہوجائیں تا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ٹھوس اور مثبت طر یقے سے کام ہوسکے اس ملک میں شدت پسندوں ان کہ سرپرستوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ کئے بغیر اس ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ضرب عضب کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پر اس کی روح کے مطابق عمل کرناہوگا۔
یعقوب شہباز کا مزید کہنا تھا آج پوری دنیا میں مظلوم و محروم مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے مظالم کی ایک حد ہوتی ہے اور اسلام دشمن قو تیں دین کا نام استعمال کر کے دنیا بھر میں کشت و خون کا بازارگرم کئے ہوئے ہیں جس کے خاتمے کے لئے ہمیں میدان عمل میں آنا ہوگا اور متحد ہوکر اپنے مشتر کہ دشمن کے لئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲