9 جنوری 2017 - 16:33
مصر؛ صحرائے سینا میں سیکورٹی ہیڈکوارٹر پر دھشتگردوں کا حملہ

مصر کے صحرائے سینا میں واقع سیکورٹی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 6 اہلکاروں کو ہلاک اور 10 کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المصری الیوم نے خبر دی ہے کہ شمال مشرقی مصر میں سیکورٹی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 6 اہلکاروں کو ہلاک اور 10 کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

مصری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں نے صحرائے سینا  کے علاقے العریش میں واقع ایک سیکورٹی ہیڈکوارٹر کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ تین عام شہریوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ مصر میں انصار بیت المقدس نامی گروہ نے داعش کی بیعت کی ہے اور ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔

مصری فوج نے پچھلے چند مہینوں سے دہشت گردوں کے خلاف صحرائے سینا میں آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲