7 جنوری 2017 - 16:57
اگر ٹرمپ انتظامیہ نے ایران جوہری معاہدے کو منسوخ کیا تو بحران پیدا ہو سکتا ہے: امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کرنے سے بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کرنے سے بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹر بوب کورکر نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں اسے بالکل ہی ادھیڑ کر رکھ دینا مناسب نہ ہوگا۔ برعکس اِس کے ہمیں بنیادی طور پر اِس کے نفاذ پر زور دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اْنھیں توقع ہے کہ جولائی 2015ء میں اعلان کردہ اِس بین الاقوامی سمجھوتے پر سختی سے نفاذ ہوگاجس پر ایران اپنی معیشت کے خلاف نقصان دہ پابندیوں سے بچنے کے عوض اپنے جوہری پروگرام میں کٹوتی لانے پر رضامند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سمجھداری پر مبنی انداز یہ ہوگا کہ آپ اس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور آپ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اِس کا ذمہ دار ٹھہرائیں۔

انہوں نے کہا کہ سمجھوتا ٹوٹنے کی صورت میں اِس کا وہی ذمہ دار ہوگا جو اِسے توڑے گا نہ کہ ایک صدر جو عہدے پر فائز ہونے کے پہلے ہی روز ایسا عمل کرے کہ سمجھوتہ ٹوٹ جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲