اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کر رہے ہیں، پارلیمانی سیاست کا حصہ بننے کے لیے وہ بیگم نصرت بھٹو کے روایتی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، بی بی کا بیٹا عوام کی دعاؤں اور ووٹوں کے ساتھ پارلیمانی سیاست میں آئے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عوامی اختیارات غیر منتخب افراد کو دے دیئے گئے
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے اور سابق صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے حکمران جماعت کی نیندیں اُڑ جائیں گی، ہم بیک وقت پارلیمنٹ میں بھی ہوں گے اور سڑکوں پر بھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169