26 دسمبر 2016 - 11:51
اپنی ۹ سالہ بچی سے خودکش حملہ کروانے والا شامی دھشتگرد ہلاک

شام میں حکومت مخالف گروہ سے وابستہ ہیومن راٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دھشتگرد جس نے کچھ عرصہ پہلے اپنی ۹ سالہ بچی کے ساتھ بم باندھ کر پولیس تھانے میں اسے خود کش حملہ کرنے پر مجبور کیا تھا ہلاک ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں حکومت مخالف گروہ سے وابستہ ہیومن راٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دھشتگرد جس نے کچھ عرصہ پہلے اپنی ۹ سالہ بچی کے ساتھ بم باندھ کر پولیس تھانے میں اسے خود کش حملہ کرنے پر مجبور کیا تھا ہلاک ہو گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، دھشتگرد ٹولے جبہۃ النصرہ سے تعلق رکھنے والا ابونمر الشوری نامی دھشتگرد دمشق کے مضافتی علاقے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ اس دھشتگرد نے چند ماہ قبل اپنی ۹ سالہ لڑکی کے ساتھ باندھ کر اسے پولیس تھانے میں بھیج دیا تاکہ اس کے ذریعے پولیس تھانے پر حملہ کر سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھشتگردوں کے کسی دوسرے ٹولے نے اسے ہلاک کیا ہے۔
اس دھشتگرد کی ۹ سالہ لڑکی اس بہانے سے کہ وہ گم ہو گئی ہے اور اپنا گھر تلاش کرنے کے لیے اسے پولیس کی ضرورت ہے پولیس تھانے میں داخل ہوئی جبکہ دھشتگردوں نے ریموٹ کے ذریعے اس کے ساتھ باندھے ہوئے بم کا دھماکہ کر دیا۔


.............

۲۴۲