اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے شہر اراک میں امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار میں اسلامی مذاہب کی تقریب کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔
اس کانفرنس کی اختتامی تقریب میں اراک یونیورسٹی کے سربراہ سعید حمیدی نے اسلامی وحدت کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام کی ذمہ دار شخصیات، اسلامی وحدت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قدم بڑھائیں تاکہ عالمی استکبار اسلامی ممالک میں اپنے ہتھکنڈے استعمال کرنے میں ناکام ہو۔
کانفرنس کی اختتامی تقریب میں جمال الدین سلیمانی کیاسری، سید حمید حسینی اور مرتضیٰ خرمی نے اپنے مقالے پیش کئے اور اول درجہ پانے والے مقالہ نگاروں کو بہترین انعامات سے نوازا بھی گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲