اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مجلس کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اقوام عالم کو حضرت عیسی (ع) کے یوم پیدائیش کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کسی بھی تعاون کے لئے تیار ہے.
ڈاکٹر علی لاریجانی نے مختلف ممالك كے اسپيكروں كے نام اپنے پيغام ميں حضرت عيسي عليہ السلام كے يوم پيدائيش اور نئے عيسوي سال كي آمد كے موقع پر تمام الہامي اديان كے پيروكار بالخصوص عيسائيوں كو دل كے گہرائيوں سے مباركباد پيش كي.
انہوں نے مزيد كہا كہ پيغمبروں كي دكھائي ہوئي راہ پر چلنے سے دنيا ميں امن آئے گا اور اسي ميں انسانيت كي كاميابي كا راز بھي پوشيدہ ہے.
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور ديا كہ آج تمام معاشروں ميں انساني فلاح اور اجتماعي خوشحالي كي ضرورت ہے اور ہم سمجھتے ہيں بين المذاہب ہم آہنگي اور انساني اقدار كے فروغ سے معاشرے اور دنيا ميں امن كي بالادستي قائم رہے گي.
انہوں نے كہا كہ اس عظيم مقصد كے لئے اسلامي جمہوريہ ايران كي مجلس (پارليمنٹ) قيام امن اور الہامي،انساني اقدار كي بالادستي كے لئے كسي بھي تعاون كے لئے تيار ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲