24 دسمبر 2016 - 19:00
صوبہ خیبر پختونخواہ میں کالعدم تنظیمیں داعش کے نام پر دھشتگردانہ کاروائیاں کرتی ہیں

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے تاہم کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر کے کارروائیاں کررہی ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں داعش کا  کوئی وجود نہیں ہے تاہم کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر کے کارروائیاں کررہی ہیں ۔

 
اے آر وائے نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے 2سال کے دوران 1200 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں سے 120 ملزمان کی سروں کی قمیت مقرر تھی۔

ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ2016ء میں دہشت گردی میں کمی آئی۔ 2014ء میں دہشت گردی کے485 اور 2015ء میں 207 جبکہ 2016ء میں 190 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال 196 مقامات سے بارودی مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲