23 دسمبر 2016 - 18:20
پاکستان کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے پر افغانستان کا ردعمل

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں پر پاکستان کے راکٹ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بمباری کا یہ سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان "شکیب مستغنی" نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان پر پاکستان کے راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری رہنے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

گزشتہ دن افغان حکام نے سرحد پار سے ہونے والے راکٹ حملوں پر کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا تھا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان مستغنی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق سرحد پار سے قندہار اور کنڑ صوبوں کے مختلف علاقوں پر بمباری ہوئی ہے۔

واضح رہے افغانستان کے سرحدی علاقوں پر گزشتہ پانچ سال سے پاکستان کے راکٹ حملے جاری ہیں۔

.......

/169