23 دسمبر 2016 - 14:33
صدر حسن روحانی بشکک سے تہران کے لئے روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی تین ایشیائی ممالک کا دورہ مکمل کرکے بشکک سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی تین ایشیائی ممالک کا دورہ مکمل کرکے بشکک سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور قرقیزستان کے صدور کی موجودگي میں ایران اور قرقیزستان نے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل ایرانی صدر نے آرمینیا اور قزاقستان کے صدور کے ساتھ بھی کئي معاہدوں پر دستخط کئے اور علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر حسن روحانی آج رات تہران پہنچ جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169