اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اسپیکر کے خصوصی مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اس وقت جب شام دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جنوبی یمن میں دہشت گرد عناصر اور بدامنی میں اضافہ ہو رہا ہے.
يہ بات حسين امير عبداللهيان نے ايران ميں تعينات روسي سفير ليوان دزھگران كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے خطي ميں جاري انساني بحران اور ديگر مسائل پر شديد تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ بين الاقوامي انساني حقوق كي تنظيموں كو جنوبي يمن ميں جاري انساني بحران كے حل كے حوالے سے سنجيدہ اقدامات كريں.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ عالمي برادري مشتركہ كوششوں سے مظلوم عوام پر سعودي فضائي بمباري كو روكنے كے حوالے سے اہم كردار ادا كر سكتي ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲