19 دسمبر 2016 - 13:24
امریکی وزیرخارجہ: داعش جلد شکست سے دوچارہونیوالی ہے

امریکی وزیرخارجہ جان کیر ی نے کہا ہے کہ داعش کو جلد شکست ہونے والی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ داعش شکست سے دوچار ہونے والے ہیں۔انھوں نے یمن کے جنوبی شہر عدن میں داعش کے خودکش بم حملے کی مذمت کی ۔

واضح رہے کہ اس واقع میں انچاس یمنی فوجی ہلاک ہوئے۔جان کیر ی نے کہا کہ دنیا کو یمن میں جنگ کا اس انداز میں خاتمہ کرنا چاہیے کہ اس سے سعودی عرب کی سکیورٹی کا تحفظ ہو،انھوں نے یمن کے تمام فریقوں پر زوردیا کہ وہ اپنے ملک میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر جلد لوٹ آئیں۔

بطور امریکی وزیر خارجہ ان کا سعودی عرب کا یہ آخری دورہ ہے اور انھوں نے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے بات چیت سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف سے الگ الگ ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

.......

/169