12 دسمبر 2016 - 16:33
آل خلیفہ حکومت نے شیخ علی سلمان کو ۹ سال قید کی سزا کا حکم دے دیا

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی مزدور عدالت نے ’’الوفاق‘‘ اسلامی تنظیم کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو ۹ سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی مزدور عدالت نے ’’الوفاق‘‘ اسلامی تنظیم کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو ۹ سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔
شیخ علی سلمان کو جولائی ۲۰۱۵ میں چار سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا جبکہ ایک سال کے بعد اس عدالت نے انہیں دوگنی سزا دینے کا حکم جاری کیا تھا جسے آج ۱۲ دسمبر ۲۰۱۶ کو حتمی شکل دے کر اعلان کر دیا کہ شیخ علی سلمان کو ۹ سال قید کی سزا دے دی گئی۔
واضح رہے کہ شیخ علی سلمان بحرین میں ایک سیاسی اسلامی تنظیم کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے پرامن طریقے سے ظالمانہ حکومت سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے جد و جہد کر رہے تھے جسکے بعد انہیں حکومت نے گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا جوکہ تمام ڈکٹیٹر حکومتوں کا طریقہ کار ہوتا ہے کہ اگر کوئی ان کے خلاف زبان کھول دے تو اسے دبانے کے لیے ہر طرح کے ظلم و ستم کو روا رکھا جاتا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲