اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات، مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں 10 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں بعض عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے رازح علاقے پر بھی سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں 2 عام شہری جاں بحق اور 3 دیگر زخمی ہوگئے۔
ادھر العالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے مآرب اور الجوف صوبوں کے مختلف علاقوں میں واقع سعودی پٹھووں کے ٹھکانوں پر میزائل اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی پٹھو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اسی طرح گزشتہ رات اعلان کیا گیا کہ یمن کے جنوبی علاقوں میں اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں کے ٹھکانوں پر خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169