اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک حکمران جماعت نے صدر رجب طیب اردوغان کے اختیارات میں مزید اضافے کیلئے بل پارلیمان میں پیش کردیا۔ اس مجوزہ قانون کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں سیاسی نظام مزید بہتر ہو جائے گا۔ تاہم مخالفین کے مطابق اگر یہ قانون منظور ہوا تو ایک فرد کی حکمرانی مزید مضبوط ہو جائے گی۔
2014میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے اردوغان کی کوشش ہے کہ وہ آئینی ترامیم کرتے ہوئے ترکی میں امریکہ اور فرانس جیسا صدارتی نظام متعارف کرادیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169