اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، حلب شہر کے 93 فیصد علاقے کو شامی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
المنار چینل نے شامی فوج کے آپریشن کمانڈر سرگئی رودسکوی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے مشرقی حلب میں 52 سے زائد محلوں کو دہشتگردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: شامی فوج نے اس شہر کے 93 فیصد علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
شامی فوج کی گزشتہ دنوں کے دوران حلب شہر میں حیران کن پیشقدمی کے بعد اس شہر کی مکمل آزادی ان کا مقدر بن چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169