اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بارودی مواد ایک فوجی چوکی کے قریب موجود کچرے کے ایک ڈبے میں چھپایا گیا تھا،جیسے ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی دو گاڑیاں گزریں بم دھماکہ ہو گیا جبکہ مصر کے سرکاری خبر رساں ادار ے کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ٹارگٹ کر کے بم حملہ کیا گیا ہے ۔ اس واقعے میں 3دیگر پولیس اہلکاروں کے علاوہ 4 عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، یہ چوکی شاہراہ الحرم پر واقع ہے اور یہ راستہ اہرام مصر کی جانب جاتا ہے۔ دوسری جانب ایک سرکاری عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بم حملے میں مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم ’’اخوان المسلمون ‘‘ ملوث ہو سکتی ہے تاہم ایک غیر معروف کالعدم تنظیم ’’حسام‘‘ نے سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فتح یا شہادت تک اپنا جہاد جاری رکھیں گے ،اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف اس طرح کے حملے کرتے رہیں گے۔






.......
/169