9 دسمبر 2016 - 12:59
بشار جعفری: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کے تعاون کی ضرورت

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کا تعاون ضروری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دہشت گردی کو شامی قوم کے مسائل کی جڑ قرار دیا اور کہا کہ حکومت شام پوری دنیا کی طرف سے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف برسرپیکار ہے-

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا کہ دہشت گردی کے حامی ممالک دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کرکے انھیں شکست سے بچائے ہوئے ہیں-

بشارجعفری نے علاقے میں صیہونی حکومت کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت داعش کا ہی ایک نمونہ اور ہمزاد ہے- انھوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ، شام کی ملکیت مقبوضہ جولان کے علاقے میں داعش اور النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون اور ان کی مدد کر رہی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169