اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماسکو کی بین الاقوامی کتابوں کی نمائشگاہ روس کی سب سے قدیمی اور بڑی نمائش ہے جس میں اس سال دنیا کے تیس ممالک سے زیادہ ۵۰۰ پبلیشرز نے شرکت کی ہے جبکہ
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے بھی اس نمائش میں اپنی مطبوعات کو پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی ایک بین الاقوامی ادارہ ہونے کے عنوان سے کوشش کر رہی ہے دنیا کی تمام زندہ زبانوں میں دینی کتابوں کا ترجمہ کروا کر تعلیمات اہل بیت(ع) کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے۔ اس مقصد کے پیش نظر تاہم دنیا کی ۵۰ زبانوں میں ۱۵۰۰ عناوین پر مبنی کتابوں کو زیور طباعت سے آراستہ کیا ہے اور ضرورت کے مطابق دنیا کے گوشہ گوشہ میں موجود اپنے اراکین کی مدد سے ان کتابوں کو اسلام سے متعلق جانکاری حاصل کرنے والے شائقین کے لیے ارسال کیا جاتا ہے۔
ماسکو کی انتیسویں بین الاقوامی کتابوں کی نمائش میں اسمبلی کی شرکت اور اپنی کتابوں کو نمائش میں پیش کرنا مذکورہ مقصد کا ایک نمونہ ہے۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲