اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگیڈ کا ایک جوان شمالی غزہ میں صیہونیت مخالف ایک کاروائی میں شہید ہوگیا-
فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان احمد عطیہ منصور نے یہ کاروائی شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں انجام دی -
اسی طرح فلسطینی باشندوں نے خان یونس میں شہید عزالدین قسام بریگیڈ کے ایک جوان عبدالرحمن عرفات کے جلوس جنازہ میں شرکت کی -
ان دو فلسطینی جوانوں کی شہادت کی ساتھ ہی اکتوبر دوہزار پندرہ سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے شہداء کی تعداد دوسو پینسٹھ سے تجاوز کرگئی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169