اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ پٹی سے رپورٹ کے مطابق، غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے بین الاقوامی مہم کا آغاز "غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے ہاتھ سے ہاتھ ملائیں" نامی پریس کانفرنس سے ہوا۔
اس پریس کانفرنس میں غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے بین الاقوامی مہم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس کمپین کا مقصد غزہ پٹی کا محاصرہ توڑنا اور اس علاقے کے لوگوں کے رنج و غم کا خاتمہ ہے۔
اس مہم کے ترجمان نے کہا: عالمی برادری سے چاہتے ہیں کہ اپنی ذمہ داری پر عمل کرے اور غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون اور اقتصادی شراکت داری سے گریز کرے۔
انہوں نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ مختلف جرائم کی مرتکب غاصب صہیونی حکومت کا احتساب کرے۔

