4 دسمبر 2016 - 17:10
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکاء کی چابہار بندرگاہ کی جلد از جلد تکمیل پر تاکید

بھارتی شہر امرتسر میں افغانستان میں سلامتی اور امن کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی چھٹی وزارتی کانفرنس ہارٹ آف ایشیا میں شرکاء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب میں واقع چابہار بندرگاہ کی جلد ازجلد تکمیل اور توسیع پر اتفاق کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بھارتی شہر امرتسر میں افغانستان میں سلامتی اور امن کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی چھٹی وزارتی کانفرنس ہارٹ آف ایشیا میں شرکاء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب میں واقع چابہار بندرگاہ کی جلد ازجلد تکمیل اور توسیع پر اتفاق کیا.

اس كانفرنس ميں خطے كي ترقي اور خوشحالي كے بڑے مشتركہ تعميراتي منصوبوں جن ميں افغانستان، تركمستان اور تاجكستان كے مابين ريلوے نيٹ ورك كے منصوبے اور افغانستان كي گرم پاني تك رسائي كيلئے مختلف بڑے منصوبوں كي تكميل پر زور ديا گيا.

اس بين الاقوامي كانفرنس ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور ان كے ہمراہ اعلي سطحي وفد نے ايران كي نمائندگي كي.
اس كانفرنس كے شركاء نے ان ممالك كي تعريف كي جو كہ افغانستان كے مہاجرين كي ميزباني كر رہے ہيں اور فريقين نے اس بات پر زور ديا كہ خطے سے دہشت گردي كے خاتمے كيلئے مشتركہ كوششوں كو مزيد بڑھانا چاہيے.

اس كانفرنس ميں امريكہ، روس، ايران، پاكستان، چين، سعودي عرب، امارات، تركي اور افغانستان كے ايشيائي پڑوسيوں كے اعلي حكام نے شركت كي.

ہارٹ آف ايشيا كانفرنس كے شركا نے اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كو افغان مہاجرين كي لاكھوں كي تعداد كو پناہ دينے اور سہوليات زندگي فراہم كرنے پر ان كي كوششوں كي تعريف كي.
فريقين نے دہشت گردي، شدت پسندي، عليحدگي پسندي اور فرقہ واريت كو ايشيا سميت خطے كيلئے خطرہ قرار ديا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲