3 دسمبر 2016 - 17:06
ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں تقویت کا سلسلہ برقرار رہنا چاہیے: ڈاکٹر ولایتی

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اس لیے ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں تقویت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اس لیے ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں تقویت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیے.

يہ بات 'ڈاکٹر علي اكبر ولايتي' نے ہفتے كے روز ايران كے دورے پر آئے ہوئے روسي صدر كے خصوصي نمائندے 'لاوارن تيف' كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے بتايا كہ كچھ ممالك ايران اور روس كے درميان تعلقات ميں خلل ڈالنے كي كوشش كررہے ہيں جو كامياب نہيں ہوں گے.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ مستقبل ميں خطے كے مغربي ايشيا، وسطي ايشيا اور مشرق وسطي كے ممالك كي صورتحال نہايت حساس ہے اور دونوں ممالك كے درميان تعلقات كو فروغ دينے اور موجودہ خطرات سے نمٹنے كے لئے كوشش كرنا ضروري ہے.

لاوارن تيف نے كہا كہ ہمارے دشمن دونوں ممالك كے درميان ديرينہ تعلقات كو تباہ كرنے كي كوشش كررہے ہيں جو كہ اپنے مقاصد ميں كامياب نہيں ہوں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲