اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں دہشتگرد گروہوں کے بین الاقوامی حامیوں کی فہرست شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2006ء میں امریکہ نے براہ راست سعود ی عرب کو عراق میں بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کوتشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
کینیڈا کی ’’ گلوبل ریسرچ ‘‘ نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 6 ممالک منجملہ سعودی عرب ، قطر، ترکی ، برطانیہ ، فرانس اور امریکہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ملکر بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کی حمایت کررہے ہیں۔
ویب سائٹ نے کہا ہے کہ یہی 6 ممالک بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے بین الاقوامی حامی ہیں۔
مذکورہ نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2006ء میں امریکہ نے براہ راست سعود ی عرب کو عراق میں اس وحشی گروہ کو تشکیل دینے کا حکم دیا تھا تاکہ عراق اور ایران کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو روکا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق قطر نے بھی 2013ء سے جیش الفتح نامی دہشتگرد گروہ کہ جس کو سعودی عرب اور ترکی کی حمایت حاصل ہے کو مدد کرنا شروع کی جبکہ برطانیہ اور فرانس نے شام میں القاعدہ کے ذیلی گروہوں کی اسلحہ جاتی مدد کی اور داعش کی حمایت کرنے میں امریکہ کا کردار سب سے زیادہ نمایاں رہا ہے جبکہ صیہونی حکومت شام میں سبھی دہشتگرد گروہوں کی مدد کررہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2011ء میں شام کے شہر درعا میں مسلح کارروائیوں کی حمایت کر کے شام میں سبھی مسلح دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کی اور ترکی نے بھی شام جانے کیلئے دہشتگردوں کو پرامن راستہ فراہم کیا اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر جبہہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہ کو تشکیل دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲