1 دسمبر 2016 - 15:45
ایران میں امن و شانتی کی اعلی صورتحال، شہداء کے خون کی مرہون منت ہے: ایرانی بحریہ کے کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران میں امن و سیکورٹی کی اعلی صورتحال، شہدا کے خون کی مرہون منت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی بحریہ کے کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے تہران میں ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں پائی جانے والی  سیکورٹی، امن و سلامتی کی اعلی درجے کی صورتحال اور علاقے اور دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن ، اسلامی انقلاب کے شہدا کے خون کی مرہون منت ہے -

انہوں نے کہا کہ ایران کی اعلی درجے کی سیکورٹی کا، علاقے کے ملکوں کی سیکورٹی کی صورتحال سے موازنہ کئے جانے کے بعد یہ  بات ثابت ہوجاتی ہے کہ ایران کی آٹھ کروڑ کی آبادی پورے امن و سکون کے ساتھ زندگی گذار رہی ہے جبکہ علاقے کے بعض ممالک میں ایسا نہیں ہے -

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امن وسلامتی اور دفاعی طاقت عوام کی حمایت سے ہی ممکن ہوتی ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی شب و روز کی محنتوں اور کاوشوں کی بدولت بندرعباس کے ساحل سے  تین ہزار کلومیٹر دور تک امن قائم ہوچکا ہے -

انہوں نے ملک کی دفاعی قوت کو متعارف کرانے میں ذرائع ابلاغ کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے ایران کی دفاعی قوت کو پوری دنیا میں منتقل کرکے خاص طور پر دشمنوں کو ایران کی دفاعی صلاحیتوں سے باخبر کرکے دفاعی امور میں مسلح افواج کی مدد کرتے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲