اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کے ترجمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ لندن، ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس ترجمان نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس معاہدے کو ممکنہ طور پر ختم کئے جانے کے بارے میں کہا کہ برطانیہ کی نظر میں اس معاہدے کی اہمیت مکمل واضح ہے اور یہ معاہدہ وسیع سفارتی کوششوں کے نتیجے میں طے پایا ہے۔
اس سے قبل سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کو ختم کرنا بے عقلی ہوگی۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران دھمکی دی تھی کہ صدارتی انتخابات میں اگروہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو ایران کے ساتھ طے پانے والا ایٹمی معاہدہ ختم کردیں گے۔ البتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انھوں نے اپنے بہت سے مواقف تبدیل کئے ہیں۔
.......
/169