اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام امام جمعہ و جماعت مرکزی جامع مسجد اسکردو شیخ جواد حافظی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ستر سالوں سے آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسمبلی نے کئی مرتبہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کی قراردادیں منظور کی ہیں، آئینی صوبے سے کم تر کوئی سیٹ اپ قابل قبول نہیں ہوگا، ہم مکمل آئینی صوبہ چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ بننا چاہتا ہے, اس سلسلے میں ہم نے طویل جدوجہد کی ہے۔
پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے فوجی افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کرکے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس دعوے کو یکسر مسترد کردیا کہ گلگت بلتستان کے لوگ انہیں فون کرکے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ بھارت اس غلط فہمی نہ رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے دوری اختیار کریں گے۔ ہم پاکستان وفادار ہیں اور وفادار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہ سالار جنرل راحیل شریف نڈر اور بہادر سپہ سالار ہیں، مگر ان سے شکوہ ہے کہ انہوں نے گلگت بلتستان کا کوئی تفصیلی دورہ نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169