26 نومبر 2016 - 18:59
آیت اللہ طباطبائی نژاد: ایران،امریکہ کی خلاف ورزیوں پرخاموش نہیں بیٹھے گا

اصفہان کے امام جمعہ اورنمائندہ ولی فقیہ نےکہا ہےکہ ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکی حکومت کی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اصفہان کے امام جمعہ اورنمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے نماز جمعہ کےخطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کہ قائد انقلاب اسلامی نےامریکہ کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کیا ہے کہ یہ پابندیوں کا دوبارہ لگانا ایٹمی معاہدے کےخلاف ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ ایران، ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی حکومت کی خلاف ورزیوں پرخاموش نہیں رہےگا لہذا ایرانی حکام کو بھی ان خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینا چاہیے۔
آیت اللہ طباطبائی نژاد نےکہا ہے کہ ایرانی عوام اپنی عزت کا تحفظ کرے گی اوروہ کبھی بھی دشمنوں کی دھمکیوں اورپابندیوں سے خوف زدہ نہیں ہے کیونکہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کے لیے اس ملت کا آئیڈیل مکتب کربلا ہے۔
انہوں نےہفتہ بسیج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بسیج ایک مقدس تنظیم ہےکہ جس کی تشکیل سے بہت زیادہ برکات حاصل ہوئی ہیں اوربسیج کے افراد اپنے بسیجی جذبے کے ساتھ ملک کی آباد کاری کے لیے کام کرتے ہیں۔
اصفہان کے نمائندہ ولی فقیہ نے اپنے خطبے میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کی وفات اوراربعین کے پیدل مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کا پیدل مارچ تشیع کی ایک عظیم حرکت ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ دشمن،ملت تشیع کےاس عظیم پیدل مارچ سے خوفزدہ ہے اسی وجہ سے وہ ہمیشہ سازشیں کررہا ہےاورگزشتہ رات کو داعش کا وہ وحشیانہ اقدام بھی اس عظیم حرکت سے خوف وہراس کا نتیجہ ہے۔

.......

/169