26 نومبر 2016 - 16:47
نوری المالکی: حضرت امام حسینؑ کے زائرین پر دہشت گردانہ حملہ اسلام پر حملہ ہے

عراق کے سابق وزیر اعظم نے شہر حلہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کے زائرین پر دہشت گردانہ حملہ درحقیقت اسلام پر حملہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سابق وزیر اعظم نے شہر حلہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کے زائرین پر دہشت گردانہ حملہ درحقیقت اسلام پر حملہ ہے۔

 سومریہ نیوز کے مطابق، عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے وہابیت کو دہشت گردی کی جڑ قرار دیتے ہوئے اسے دہشت گردی کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والے تمام سنگین جرائم کا تعلق وہابی دہشت گرد گروہوں سے ہے لہذا وہابیت کو دہشت گردی کی عالمی فہرست میں شامل کرنا چاہیے۔

نوری مالکی نے کہا کہ داعش مسلمانوں کے درمیان فتنہ برپا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں خشک کرنے کے لئے وہابیت کو دہشت گردی کی عالمی فہرست میں شامل کرنا چاہیے ۔

 انھوں نے کہا کہ وہابی گمراہ نظریہ اس وقت دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور اس کی روک تھام کے لئے وہابیت کو دہشت گردی کی عالمی لسٹ میں شامل کرنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲