اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں سینیر صحافی خالد محمود بٹ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہو گئے جبکہ کے ان فرزند علی رضا بٹ شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ صحافی خالد محمود بٹ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور راہگیروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سکیورٹی اداروں نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے۔ مقتول خالد محمود بٹ کے زخمی ہونے والے فرزند علی رضا بٹ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مزکری سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں۔ واقعہ کے بعد شہر کی صورت حال کشیدہ ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری شہر میں تعینات کر دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169